Thursday, 31 August 2017

احمد فراز

اُس نے جب چاہنے والوں سے اطاعت چاہی
ہم نے آداب کہا اور اجازت چاہی

یونہی بیکار میں کب تک کوئی بیٹھا رہتا
اس کو فرصت جو نہ تھی ہم نے بھی رخصت چاہی

شکوہ ناقدریِ دنیا کا کریں کیا کہ ہمیں
کچھ زیادہ ہی ملی جتنی محبت چاہی

رات جب جمع تھے دکھ دل میں زمانے بھر کے 
 آنکھ جھپکا کے غمِ یار نے خلوت چاہی

ہم جو پامالِ زمانہ ہیں تو حیرت کیوں ہے
ہم نے آبا کے حوالے سے فضیلت چاہی

میں تو لے آیا وہی پیرہنِ چاک اپنا
اُس نے جب خلعت و دستار کی قیمت چاہی

حُسن کا اپنا ہی شیوہ تھا تعلق میں فراز
عشق نے اپنے ہی انداز کی چاہت چاہی

(احمد فراز)

Wednesday, 16 August 2017

لفظ 'پاکستان' کے خالق چوھدری رحمت علی 'غدار' قرار دیے گۓ. بیچارے کمپسری کی حالت میں دیار غیر میں فوت ھوۓ. قرار داد پاکستان پیش کرنے والے فضل حق 'غدار' قرار دے کر مسلم لیگ سے نکال دیے گۓ. سہروردی اور خواجہ ناظم الدین... اچھا چھوڑیں , ھمارے بچے اتنی تفصیل میں نہیں جاتے ... بس رٹا لگاتے اور مطالعہ پاکستان کا پرچہ پاس کرتے ھیں.... فاطمہ جناح کو تو سب جانتے ھیں... قائد اعظم کی بہن تھیں... انکو بھی ایک ائین شکن نے بھارتی ایجنٹ اور غدار قرار دے کر وہ اخلاق سے گری ھوئی کیمپین چلائی ت...ھی کہ الامان الحفیظ.... حاصل کلام یہ کہ اگر اپ کو عامر لیاقت اور شاھد مسعود جیسے 'صاحبان علم' سے یہ سننے کو ملے کہ فلاں ابن فلاں غدار اور ملک دشمن ھے تو بہت ممکن ھے وہ ھی سب سے بڑا محب وطن اور محسن ملت ھو....جیسا کہ مولانا سندھی نے لکھا کہ یہ جو تم تاریخ اسلام میں پڑھتے ھو کہ فلاں ابن فلاں بہت بڑا کافر اور زندیق تھا... اصل میں یہ اپنے وقت کے باغی اور مومنین تھے جنہوں نے ظالم حکمرانوں کے خلاف خروج کیے. ظالم حکمرانوں نے علماۓ سو کے ساتھ مل کر انکو کافر اور زندیق مشہور کروا ﮈالا.


credit: #FahadRizwan

Araamgaah-e-banda-e-sarkaar-e-buTuraab