Tuesday, 24 September 2013

پچاس ہزار لوگوں کو مروا کر بھی ***** کہتا ہے طالبان ہمارے دشمن نہیں .

تیرے دشمن تو بلکل نہیں ہیں ، تجھے تو پوری آزادی دی تھی کمپین کرنے کی
اور تمھارے سیاسی مخالفین کو گھر سے بھی نہیں نکلنے نہیں دیا تھا.
تہمارے دشمن تو بلکل نہیں ہیں

پر یاد رکھنا یہ بدبخت کسی کے نہیں ہیں. اور ایک دن یہ تمھیں بھی نشانہ
بناییں گے. یہ تمہاری غلط فہمی ہے کہ ان کے خلاف بات نہ کرکے تم اپنے آپ
کو بچا لو گے ان سے . یہ نہ ممکن ہے

باؤلے کتے نیں سب کو کاٹنا ہے کسی کو پہلے کسی کو بعد میں

Saturday, 21 September 2013

پاکستانی ریاست کی طالبان پالیسی


آپ کو ایک کہانی سناتا ہوں، سچی بچپن کی، اس سے آپ کو پاکستانی ریاست کی  طالبان پالیسی  سمجھ آ جاے گی
بچپن کے دن تھے ، میں کوئی چوتھی جماعت  میں پڑھتا تھا
ایک دن میں اور میرے  کزن  ڈیرے پر بیٹھے کھیل رہے تھے کہ ایک باؤلا کتا ڈیرے میں گھس آیا . ہم سب ڈر گیے. پرانے  وقتوں میں باؤلا کتا (چھتا  کتا) ایک بہت ہی خطرناک جانور شمار ہوتا تھا
ہم  ڈر کے مارے چوبارے پر چڑھ گیے اور سے کتے کے خلاف آپریشن شروع کیا (یعنی اسے وٹے مارنا شروع کر دی
پر کتا "چھتا" تھا اور اپنی دھن کا پکا تھا. وہ بھی  ہماری طرف منہ کر کے زور زور سے بھونکتا رہا

پھر ہمارے ایک نوکر کو ایک بہت ہی اچھوتا خیال آیا کیوں ناں کتے سے "مزاکرات" کیے جاییں. وہ چھت سے ہوتا ہوا گیٹ کے قریب والی دیوار پر پہنچا.
وہاں جا کر اس نیں ، گیٹ سے باہر گلی میں ، کوئی کتے کی پسندیدہ چیز پھینکی . جونہی وہ  کتے کو نظر آی کتا اسکی طرف لپکا . پیچھے سے ہمارا نوکر دیوار سے  نیچے اترا اور گیٹ  بند کر دیا.
یوں ہماری باؤلے کتے سے جان چھوٹی.

یہ اور بات ہے چند دن بعد معلوم ہوا کہ وہ  کتا اس کے بعد ہمارے کسی اور رشتے دار کے ڈیرے  پر گھس گیا تھا اور وہاں کسی کو کاٹ لیا تھا . جس پر انھوں نیں کتے کو فائر مار کر "شہید" کر دیا.

کہانی ختم شد

Friday, 20 September 2013

آج جو پاکستان کا ہر نوجوان ہندوؤں ، یہودیوں اور مغرب سے نفرت کرتا ہے
یہ سب اس زہر کر نتیجہ ہے جو سالوں سے نصاب تعلیم کی شکل میں ان کے ذہنوں
میں بھرا گیا ہے

Thursday, 19 September 2013

طالبان سے مزاکرات


جب سے پاکستان میں نواز شریف ، عمران خان ، مولانا فضل الرحمان ، جماعت اسلامی کی حکومت آیی  ہے یہ بات  واضح  تھی کہ یہ  لوگ اپنے بھائی لوگوں سے ضرور کوئی نہ کوئی ڈیل، مزاکرات یا پھر صلح نامہ کریں گے


اس کی اس لیے بھی ضرورت تھی کہ آرمی کوشش میں تھی کہ کسی  طرح اپنا سر چھڑا سکے اور ساتھ ہی ٢٠١٤ میں کیوں کہ امریکہ بہادر افغانستان سے اپنی فوج لیکر جا رہا ہے . اور اس کے جانے کے بعد آرمی کو افغانستان میں اپنا پرانا کھیل جاری رکھنے کے لیے انہی 'عطار کے لونڈوں " کی ضرورت پڑے گی 


 یہ تمام ناپاک کھیل اس وقت آشکار ہونا شروع ہو گیا تھا جب مئی ٢٠١٣ کے الیکشن میں طالبان نیں اپنی مکمل کوشش کی تین سیاسی جماعتوں (پی پی پی ،اے این پی ، ایم قیو ایم) کو الیکشن سے باہر رکھا جاسکے 
جس میں وہ کسی حد تک کامیاب رہے 


میاں  نواز شریف کے مینڈیٹ میں کافی سارا ہاتھ طالبان اوران کی پاکستان میں حمایتی طاقتوں کا بھی ہے . جس کے بدلہ نواز شریف حکومت نیں کسی نہ کسی صورت میں دینا ہی ہے 
جس ایک صورت تو طالبان اور ان کے حمایتیوں سے مزاکرات ہیں اور پھر ان مزاکرات سے دوران ان کو منہ مانگی 
کلین سلیٹ . اور ساتھ ہی ساتھ ان کا پاکستانی معاشرے میں  ایسا انضمام کہ وہ کل کلاں پاکستان سے سیاسی سیٹ اپ میں بھی سٹیک ہولڈر بن سکیں 

لیکن اس سارے عمل میں کچھ رکاوٹیں ہیں  مثلا

طالبان جس طرح کا اسلام یا اس تشریح پاکستان میں نافذ العمل چاہتے ہیں وہ پاکستانی ریاست افورڈ ہی نہیں کر سکتی

امریکا اور ہندوستان موجود ہیں اور بلاشبہ طالبان کہ کچھ گروہوں میں ان کا اثر و راشوخ بھی ہے . وہ ہرگز نہیں چاہیں گے ایسا ہو  
ایران ، ترکی اور پاکستان میں رہنے والے اہل تشیع  بھی ہرگز نہیں چاہیں گے ایسا ہو 

پاکستان میں  لبرل  سوچ رکھنے والے لوگ  اچھی خاصی  تعداد میں موجود ہیں، جو اس فری میڈیا کے دور میں  کسی ایسی غیر فطری ڈیل کو  نہیں ہونے دیں گے

ساتھ میں پاکستانی کی لبرل پولیٹیکل پارٹیوں کے لیے بھی یہ ایک زندگی موت کا کھیل ہے 

تو مرے خیال میں طالبان-نواز  گٹھ جوڑ کی یہ بیل  مجھے نہیں لگتا منڈے چڑھے گی  

PIA Captains Detained in UK for drink flying!

When ever i think PIA has seen its depth of her downfall. they come up with an other embracing episode.
Now this latest one.
One of PIA Captain was ready to fly the plane when was DRUNK.
Ops.
Would you prefer sitting in an Airline where a Captain can be allegedly doing that.
Very tough Question.
To make story more interesting the detained Captain for being DRUNK was son of General Faiz Chishti. A formal Army General who paved way for an islamist dictator Zia Al Haq.

Deleted my other two blogs. It was ages before i used those anyway!
now this is only blog I will be writing in future for time being.