سرپٹ دوڑتے ہانپتے گھوڑوں کی قسم
جو پتھر پر نال مار کر آگ نکالتے ہیں
جو الصباح چھاپہ مارتے ہیں
اور پھر اس میں سے گرد اڑاتے ہیں
اور پھر دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں
بے شک انسان اپنے رب کا ناشکرا ہے
اور وہ خود اس کا گواہ ہے
اور اس کی مال سے محبت شدید ہے
کیا وہ نہیں جانتا کہ جو قبروں میں ہےوہ نکال دیے جاییں گے
اور جو دلوں میں ہے وہ آشکار کر دیا جایے گا
بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا
القرآن ١٠٠