Friday, 12 June 2020

ابھی نہ جاؤ چھوڑ کر


ابھی نہ جاؤ چھوڑ کر
کہ دل ابھی بھرا نہیں
ابھی ابھی تو آئے ہو
بہار بن کے چھائے ہو
ہوا ذرا مہک تو لے
نظر ذرا سنبھل تو لے
میں تھوڑی دیر جی تو لوں
نشے کے گھونٹ پی تو لوں
ابھی تو کچھ کہا نہیں
ابھی تو کچھ سُنا نہیں


*جـــواب*
ستارے جھلملا اُٹھے
چراغ جگمگا اُٹھے
بس اب نہ مجھ کو ٹوکنا
نہ بڑھ کے راہ روکنا
اگر میں رُک گیا ابھی
تو جا نہ پاؤں گا کبھی
یہی کہو گے تم سدا
کہ دل ابھی نہیں بھرا
جو ختم ہو کسی جگہ
یہ ایسا سلسلہ نہیں


*التـــجا*
ادھوری آس چھوڑ کے
جو روز یونہی جاؤ گے
تو کس طرح نبھاؤ گے
کہ زندگی کی راہ میں
جواں دلوں کی چاہ میں
کئی مقام آئیں گے
جو ہم کو آزمائیں گے
بُرا نہ مانو بات کا
یہ پیار ہے، گلہ نہیں
ابھی نہ جاؤ چھوڑ کر
کہ دل ابھی بھرا نہیں

Friday, 3 January 2020





پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی نے آرمی چیف کی مدت میں توصیح کے بل کی حمایت کا جو اعلان کیا ہے وہ ان تمام لوگوں کے لیے بہت افسوس ناک خبر ہے جو اس میں جمہوریت اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں. جو اس بات پر یقین رکھتے ہیں کی فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہئیے اور اسے بیرکوں میں واپس جاکر سرحدوں کی حفاظت کرنی چاہئیے
لیکن وہ لوگ بھی اعتراض کر رہے ہیں جنہوں نے آج تک صرف یا فوج یا فوج یا فوج کا ورد کیا ہے 

عوامی حق اقتدار کی جنگ ابھی جاری ہے 

آخری تجزیے میں فتح عوام کی ہوگی 

پی پی پی اور نوں لیگ جس قدر مرضی تابعداری دکھا لیں عوام میں جو شعور جاگ چکا ہے وہ واپس نہیں ہوسکتا 
     

Qasim Sulaimani killed





لشکر بنا کر  دوسرے  ملکوں میں اپنے سیاسی ، مذہبی اور جغرافیائی مفادات کو پروان چڑھانا کل بھی غلط تھا آج بھی غلط ہے اور ہمیشہ غلط رہے گا . وہ چاہے پاکستان کرے ، ایران ، امریکا یا پھر ہندوستان 

Friday, 13 December 2019

United Kingdom general elections 2019


My Take on last night election results
  • It is clear that the British public want Brexit.
  • Majority of the Labour heartland do not trust/sync with Corbyn
  • Boris Johnson/Tory party run a very successful campaign ticking all the boxes; brexit, tax relieves, tighter immigration, open/easy business environment, relax laws, tighter security.
  • global rise of the right wing populist politics also provide them a template to copy in these elections.
  • Labour will have to make a difficult choice between corbynsim and Blairism.