Saturday, 17 April 2021

Cost of Afghan War to US

افغانستان کی جنگ امریکہ کو کتنی مہنگی پڑی ہے؟

افغانستان

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES

افغانستان میں تنازع کو ختم کرنے اور امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے امریکہ اور طالبان کے مابین کئی ماہ تک بات چیت ہوئی ہے۔

صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی تاریخ کی طویل ترین جنگ کو اب ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ 

ہم نے یہ اندازہ لگانے کی کوشش کی ہے کہ اس جنگ پر امریکہ نے کتنا پیسہ خرچا ہے؟

یہ بھی پڑھیے

امریکہ نے کون سی فورسز بھیجی تھیں؟

اکتوبر 2001 میں امریکہ نے طالبان کو بے دخل کرنے کے لیے افغانستان پر حملہ کیا، جو امریکہ کے بقول اسامہ بن لادن اور القاعدہ کے دیگر افراد جو نائن الیون حملوں سے وابستہ ہیں، انھیں پناہ دے رہے تھے۔

افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ اس وقت ہوا جب واشنگٹن نے طالبان کی شورش کا مقابلہ کرنے اور تعمیر نو کے لیے فنڈ کی خاطر اربوں ڈالر خرچ کیے۔

امریکی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق، 2010 سے لے کر 2012 کے درمیان، جب امریکہ کے ایک لاکھ سے زیادہ فوجی افغانستان میں موجود تھے، تو اس جنگ پر آنے والی لاگت ایک کھرب ڈالر سالانہ تک بڑھ گئی تھی۔

جب امریکی فوج نے اپنی توجہ جارحانہ کارروائیوں سے ہٹا کر افغان افواج کی تربیت پر مرکوز کی تو ان اخراجات میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔

افغانستان

Afghanistan

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES

افغانستان

افغانستان

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES

،تصویر کا کیپشن

سرائیکی کلچر

Taunsa sharif local Politics since 1985

Monday, 1 March 2021

بلوچستان

ریاستی اداروں نے بلوچستان میں دہشت گردی درآمد کی ہے: اختر مینگل

  • جاوید سومرو
  • بی بی سی اردو ڈاٹ کام 
اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ، سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قوم پرست تحریک کو کچلنے کے لیے ریاستی اداروں نے دوسرے علاقوں سے دہشت گردی بلوچستان میں درآمد کی ہے۔ 

قیام پاکستان کے 70 برس مکمل ہونے کے تناظر میں پاکستان کے ماضی، حال اور مستقبل پر سیاستدانوں کے ساتھ انٹرویوز پر مشتمل بی بی سی اردو کی خصوصی سیریز، وژن پاکستان میں بات کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کو سمجھنا کوئی ریاضی کا سوال نہیں، وہاں سب جانتے ہیں کہ 'مذہبی انتہا پسندی پھیلانے والی تنظیموں کے لوگ کھلے عام گھوم پھر سکتے ہیں اور ان کے پاس اداروں کے (شناختی) کارڈ بھی ہیں۔ ان کو لائسنس ٹُو کِل دیا ہوا ہے۔' 

سابق وزیر اعلیٰ کے مطابق وہ ایسی تصاویر دکھا سکتے ہیں، جن میں مطلوبہ جرائم پیشہ دہشت گرد، اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ بغل گیر کھڑے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ 'میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ انڈیا (بلوچستان میں) ملوث نہیں ہوگا، وہ ہوگا، لیکن اسے یہ موقع بھی ہم نے دیا ہے، اگر ہم کسی کے معاملات میں مداخلت کریں گے تو وہ بھی کریں گے۔ یہ دونوں طرف سے ہورہا ہے، جو نہیں ہونا چاہیے۔'

مینگل

سردار مینگل نے سوال کیا کہ 'ہم نے کیا افغانستان میں مداخلت نہیں کی؟ کیا ہم اس سے خود کو بری الذمہ قرار دے سکتے ہیں؟ کیا مجاہدین ہم نے نہیں پالے، کیا طالبان ہم نے نہیں پالے؟ کیا یہ اسلام کے نام پر تھا یا پاکستان کے لیے تھا یا پھر ڈالروں کی وجہ سے تھا۔ ہم نے ڈالروں کی وجہ سے پاکستان کو بیچ ڈالا۔'

صوبے میں حالات کیسے بہتر کیے جاسکتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ شدت پسندوں سے بات کرنا چاہیے۔ 'جب آئی آر اے اور برطانیہ کی حکومت بات کر سکتے ہیں تو پھر ہم کیوں نہیں کر سکتے؟' 

بقول اختر مینگل پاکستان کی سیاسی قیادت بہت بے اختیار ہے، طاقتور صرف اسٹیبلشمینٹ ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ 'اسٹیبلشمنٹ نے بلوچستان کو اپنا حصہ نہیں سمجھا، اسے صرف ایک کالونی سمجھا ہے اسے پنجاب کی کالونی سمجھا ہے، جب تک بلوچستان کو حصہ نہیں سمجھا جائے گا مسائل حل نہیں ہوں گے۔'

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ 'پاکستان کو اب تک تو اللہ ہی بچاتا آیا ہے، لیکن جیسے حالات ہیں پتا نہیں وہ بھی بچا پائے گا یا نہیں؟ اگر ملک کو ساتھ رکھنا ہے تو پھر حکمرانوں کو عقل کے ناخن لینا پڑیں گے۔' 

ملک سے متعلق محمد علی جناح کے وژن پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 70 برسوں میں جتنے بھی حکمران آئے چاہے وہ ووٹ سے آئے یا بندوق کے ذریعے، ان سب نے جناح صاحب کے وژن کو مسخ ہی کیا ہے۔ 

ان کے بقول جناح کے وژن میں سنہ 1940 کی قرارداد تھی، جس میں تمام صوبوں کو خود مختاری دی گئی تھی۔ 

مینگل

ان کا کہنا تھا کہ 'کیا آج کے پاکستان میں انھیں وہ خود مختاری حاصل ہے۔ صوبوں کو اگر حیثیت دی جاتی تو پاکستان نہ ٹوٹتا۔ جناح صاحب کے وژن کی سکرات جناح صاحب کی وفات سے شروع ہوگئی تھی اور موت پاکستان کے ٹوٹنے کے ساتھ ہی ہوگئی تھی۔' 

انھوں نے کہا کہ باعث مجبوری ریاست کے جغرافیہ کو تسلیم کرتے ہیں، سیاستدان بھی مجبور ہیں، صوبے بھی مجبور ہیں۔ ان کے بقول بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک کی ذمہ دار وہ جماعتیں، وہ ادارے اور حکومتیں ہیں جنھوں نے وہاں نوجوانوں کو مایوسی کی اس حد تک دھکیلا ہے جو وہ اب علیحدگی کے لیے لڑ رہے ہیں۔ 

سردار اختر مینگل نے بلوچستان میں شدت پسندوں کی جانب سے معصوم لوگوں کو قتل کیے جانے کی شدید مذمت کی۔ 

انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیاستی سرگرمی کو تباہ کیا گیا ہے، سیاسی کارکنوں کو غائب کیا گیا ہے، نتیجہ یہ ہے کہ نوجوان انتہائی مایوس ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ جب تک اسٹیبلشمینٹ اپنی سوچ نہیں بدلے گی، پاکستان تاریکی کی طرف جائے گا۔ 'مجھے پاکستان میں تاریکی نظر آرہی ہے، کوئی قیادت نہیں جو روشنی کی جانب لے جائے۔'

Friday, 29 January 2021


عذر آنے میں بھی ہے اور بلاتے بھی نہیں 
باعث ترک ملاقات بتاتے بھی نہیں 
منتظر ہیں دم رخصت کہ یہ مر جائے تو جائیں 
پھر یہ احسان کہ ہم چھوڑ کے جاتے بھی نہیں 
سر اٹھاؤ تو سہی آنکھ ملاؤ تو سہی 
نشۂ مے بھی نہیں نیند کے ماتے بھی نہیں 
کیا کہا پھر تو کہو ہم نہیں سنتے تیری 
نہیں سنتے تو ہم ایسوں کو سناتے بھی نہیں 
خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں 
صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں 
مجھ سے لاغر تری آنکھوں میں کھٹکتے تو رہے 
تجھ سے نازک مری نظروں میں سماتے بھی نہیں 
دیکھتے ہی مجھے محفل میں یہ ارشاد ہوا 
کون بیٹھا ہے اسے لوگ اٹھاتے بھی نہیں 
ہو چکا قطع تعلق تو جفائیں کیوں ہوں 
جن کو مطلب نہیں رہتا وہ ستاتے بھی نہیں 
زیست سے تنگ ہو اے داغؔ تو جیتے کیوں ہو 
جان پیاری بھی نہیں جان سے جاتے بھی نہیں