Sunday, 4 September 2011

Muzafar Warsi

دھوپ گناہوں کی بھی سایادار ہے کتنی
 میری درویشی ، سرمایا در ہے کتنی 
میرے لب پر آیا لاکھوں بار محمّد 
ساری علیٰ قدروں کا شاہکار محمّد   
اپنی اپنی تہذیبیں سب بھول چکے ہیں
سب پتھر کے عہد کی جانب لوٹ رہے ہیں 
دنیا کی ہر قوم کو ہے درکار محمّد 
ساری علیٰ قدروں کا شاہکار محمّد 
کیوں نا مظفر میرے پاؤں پڑے  خوش بختی 
میری گردن میں بس ان کے نام کی تختی 
میری سب خوشیاں سارے  تہوار محمّد 
 علم محمّد عدل محمّد پیر محمّد 
ساری علیٰ قدروں کا شاہکار محمّد   
[سلام ان پر اور ان نسل پاک پر ہے]

No comments:

Post a Comment

کیمو تھراپی کے دوران مریضوں کو اپنا خیال کیسے رکھنا چاہیے؟

کیمو تھراپی کے دوران مریضوں کو اپنا خیال کیسے رکھنا چاہیے؟ کیموتھراپی ایک مشکل سفر ہو سکتا ہے، اور اس دوران اپنا اچھی طرح خیال رکھنا ضمنی اث...