Tuesday, 21 August 2012

Monday, 20 August 2012

اسان تاں مٹی دیاں بونبڑیاں ہیں، جداں وانجسیں وانیج پوسوں 
اسان ہیں سکی رنڑآتھ تیلی ، جتھو بھنیسیں بھنیج پوسوں 
اسان یتیمیں دیاں بوچھنڑیاں  ہیں ، جتھاں لہیسیں لہیج پوسوں 
اسان ہیں کھنمبی دی پآڑ عشرت ، توں پیر لیسیں پٹیج پوسوں 

اسان عشرت انپھر لوک ہسے ، ہر راہ ویندے مکھ ٹھوک ڈتی


Sunday, 19 August 2012

اے"عید"کے"چاند " کیوں کرتاھے تو مولویوں کو پریشان
 "تجھےدیکھنےکیلۓ بےچین ھیں "مفتی منیب الرحمان 
تجھےدیکھ نہیں پاتے پورے پاکستان کے انسان
"مگرنہ جانے کہاں سے ڈھونڈلیتےھیں تجھے پشاورکے" پٹھان 




پھر عید ائی ہے
پھر امیروں کی عید ہے
ان سب کی عید ہے  جن کے پاس افطاری ، اعتکاف ، عمروں کے لییے سرمایا  ہے 
وہ سب که جو محفوظ ہیں ، کپڑے ، چوڑیاں، مہندی ، مٹھائی خرید سکتے ہیں 
وہ سب که جن کے پاس اپنے پیاروں سے ملنے جانے تک کا کرایا ہے 
پر ان کا کیا ، وہ جو بے گناہ مارے گیے 
یا جن پاس افطاری ، عمرے ، یا اعتکاف کا سرمایا تک نہیں 
یا وہ جن کے پاس شام کی روٹی تک نہیں
کپڑے، جوتے، مہندی ،چوڑیاں  تو ان کے لیے 'اسراف' ٹھہریں 
یا وہ که جو اگر آج بھی کام ناں کریں . جو ان کے بچے بھوکے رہیں 
آییں ان سب بھی یاد رکھیں عید میں جن کی "عید" ابھی نہیں آیی 
ان سب " بےعید" لوگوں کو عید مبارک 

Friday, 17 August 2012

تو کیا اگر وزیرستان کے لوگ بیسویں روزے کے دن ، پانچ شرعی گواہ لے آییں که انھوں نیں چاند دیکھا ہے تو ہم عید منا لیں ، کچھ عقل کے ناخن لیں


آپ کو شیعہ قرار دے کر قتل کرنے سے پہلے اس طرف آپ کی کمر پر ماتم کے نشان چیک کیے جاتے ہیں، یہ ووھی طریقہ ہے جس میں آپ کی شلوار اتار کر فیصلہ کیا جاتا تھا آپ ہندو ہیں یا مسلم


ہمارے اہل تشیع بھائی بھی کمال ہیں، خود صبح شام دہشتگروں کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں پر جلوس اسرئیل کے خلاف نکال رہے ہیں


اس ملک میں آج بھی ایسے علیٰ تعلیم یافتہ ،"پروفیشنل" ڈگری ہولڈر لوگ مِل جاتے ہیں ، جو اس بات پر یقین رکھتے ہیں که بات یا دلیل کے جواب میں طاقت کا استعمال جائز ہے، تو پھر نتیجہ ووھی نکلے گا ناں جو نکل رہا ہے

اس ملک میں آج بھی ایسے علیٰ تعلیم یافتہ ،"پروفیشنل" ڈگری ہولڈر لوگ  مِل جاتے ہیں ، جو اس بات پر یقین رکھتے ہیں که بات یا دلیل کے جواب میں طاقت کا استعمال جائز ہے، تو پھر نتیجہ ووھی نکلے گا ناں جو نکل رہا ہے 

Thursday, 16 August 2012

مسجد کے اوپر لہراتا ہوا "ترنگا" دو قومی نظریے کا منہ چڑھاتے ہوۓ




Thanks Mr Basit Mehmood for deleting my comments . I am rewriting these again and also posting it to my blog http://khudnawisht.blogspot.co.uk/ there are Few Fundamental Flaws in your argument and they are factually incorrect. 1-People are 'Jahil' and 'Poor' that's why they voted for the politicians: this rubbish we are hearing from the dictators and their dalaals for ages. but these jahil and poor people never voted for any dictator even when the oxford graduated learned politicians i mean Imran where thinking dictators as Maseha and were their polling agents. poor and Jahil people were voting for the democrats. The people were more Jahil and more poor when they voted for Jinnah in 1940s against congress. 2-CJP son is adult and CJP is not reproducible for his actions: what about CJP house being used as a company address of his son for his fake businesses. what about Mrs CJP having Monty Carloo trip. Is she a free adult as well? 3-"Democracy z a name of a system" what a joke; democracy is a form of Government and System is a product of it. so get your ideas clear 4- Aitzaz is bias because he is Gilanis Lawyer and CEC member : but he was also CJP lawyer and memeber of SC Bar Association 5- Zardari was convicted in Swiss court: that decision was "Quashed". now go and read about meaning of "Quashed" 6- if AAZ z clean then why he z not writing letter. Clean man got no fear: I think you need to udnerstand basic fundamental of law. every one is innocent untill proven Guilty. so he who claims has to prove the claims. if you think Zardari is corrupt you need to prove that he is corrupt. NOT that he has to prove that he is NOT corrupt. this is called Burdon of prof which lies with you rather than Zardari. In simple words in lay man terms if you claims that you can fly then you need to prove it. i don't need to prove that you CANNOT fly.

Wednesday, 15 August 2012

جناب غریب کا حق مار کے، کوئی ٹیکس نا دے کر اور اپنی حرام کی کمائی سے عمرے پر عمرے کرنے کے بعد ، رات کو اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ ، اپنے چار کنال کے لان میں  مشروب ے مغرب کی دو چسکیاں لے کے بعد سیاستدانوں کو جو گالیاں نکالنے میں  مزہ ہے وہ کسی اور بات میں کہاں . یہ سالے ہیں ہی **** **** ، انہیں کی وجہ سے ملک یہاں تک پہنچا ہے . ہمیں تبدیلی چاہیے ، آییں عمران خان کو  ووٹ دیں 

Tuesday, 14 August 2012

Friday, 10 August 2012

آج پھر "ابن ملجم" کے بیٹوں نیں ، شہادت ے مولا علی کے جلوس پر فائرنگ کی ہے. وہ کیا سمجھتے ہیں کہ چند گولیاں ، بم، یا چند لاشیں تاریخ کا دھارا بدل دیں گی . تاریخ اپنا فیصلہ صادر کر چکی ہے کہ مولا آج بھی صرف علی ہے ، اور اس کے مقابل مولا ہونے کے سب دعوے دار آج تاریخ کے کوڑے دان میں بینامی کی نیند سے سورہے ہیں

Thursday, 9 August 2012

سلام ان پر که جن کے ذکر کو خدا کے رسول نیں عبادت قرار دیا


سلام ان پر که جن کے بارے میں سچے نبی نیں کہا که ان کے چہرے کو دیکھنا بھی عبادت ہے


"Ali's strike on the day of the trench, is worth the worship of all of mankind"


سلام ان پر که احد کے میدان میں جب دشمن نیں کہا "تم دعوا کرتے ہو تمہرے شہید جنت میں اور ہمارے آگ میں جاییں گے. تم میں سے جو بھی کہانی پر یقین کرتا ہے تو پھر آگے بڑھے اور میرا مقابلہ کرے" تو مسلمنوں نیں جب ادھر ادھر دیکھنا شروع کیا ، تو ووھی آگے بڑھا ج


سلام ان پر که جن کے بارے میں سرکار نیں کہا جہاں یہ ہوتے ہیں ووھیں حق ہوتا ہے


سلام ان پر که جن کی ایک ضرب کو سرکار نیں کونین کی عبادت سے افضل قرار دیا


سلام یا مولا ے کائنات


Tuesday, 7 August 2012

صحافی : پاکستانی ٹیم کی آسٹرلیا کے ہاتھوں شکست پر آپ کی کیا رایے  ہے

 
زائد حامد : دراصل یہ پاکستان کے خلاف یہودی سازش ہے ، ہماری بہادر فوج کو چاہیے اس کا فوری نوٹس  لے 
منور حسن : شرو الله نام سے ، یہ امریکا سے ہماری دوستی کا شاخسانہ ہے . جب تب عافیہ صددیقی  امریکی قائد میں رہے گی تو اس کے غیرت مند بھائی کیسے کی اور چیز پر توجہ دے سکتے ہیں 
حافظ صید: بھائی یہ سیدھی بات ہے ہندوستان والوں کے ساتھ ملا ہوا ہے آسٹریلیا ، ساری سازش ان کی ہے ، ہندووں کی کمینگی ہے اور کیا.  دفاع پاکستان اس کے خلاف مظاہرے کرے گی 
انقلاب خان: یہ سب لیڈرشپ کی کرپشن کی وجہ سے ہے ، نواز  اور زرداری  اپس میں ملے ہوۓ ہیں جب وہ کرپشن کر رہے ہیں کو ٹیم کیوں ہاکی کھیلے. جب تک یہ کرپٹ حکومت کی تبدیلی نہیں ہوگی اور ہم امریکا کی جنگ سے نہیں نکلیں گے ، نتیجہ یہی نکلے گا
 چودھری انصاف: سپریم کورٹ نیں سو موٹو نوٹس لے لیا ہے اور پی پی پی کے وزیر ے کھیل کو عدالت طلب کر لیا ہے ، اور اس سے وضاحت طلب کی ہے کیوں نا آپ کے خلاف توہیں ے عدالت کی کروائی شروع 
کی جایے 
نواز  شریف : الله کے فضل و کرم سے جب ہماریحکومت  آیے گی . اور دوبارہ اٹمی دھماکے کرے گی تو اس کی گونج سے جو حوصلہ پاکستانی ٹیم میں پیدا ہوگا وہ ضرور فاتح کی نوید لے کر آیے گا 
مولانا طارق  جمیل: بھائی سیدھی سیدھی بات ہے الله کی راہ پر نہیں چلیں گے تو یہی ہوگا . ٹیم کو چاہئیے کے واپسی پر ہوسکے تو "چلا" ورنہ "سہ روزہ" ضرور لگا ین 
کامران خان : آپ دیکھ رہے ہیں "یامران خان" شو ، ٹیم ہاری ، حکومت کے لیے برا شگون ! ماہرین کا خیال ہے که یہ اس بات کی غمازی کرتا ہے یہ حکومت اگلا الیکشن ہار رہی ہے . آپ سب کو مبارکہ ہو 
زرداری : یہ پی پی پی حکومت کے خلاف ، سنگین اور قلم کے ساتھ ساتھ ہاکی کی بھی سازش ہے. 
حسن نثار : سب بکواس کر رہے ہیں قوم کو پھدو بنایا ہوا ہے . حقیقت یہ ہے ، آپ کی اوقات ہی یہی تھی، آسٹرلیا ایک پروفیشنل ٹیم ہے کوئی آپ کی طرح گلی کے لونڈوں کو کتھے کرکے کے ٹیم تھوڑے بنی تھی .  وہ بہتر کھیلے اور جیت گیے . تمھارے تو سالے کھلاڑیوں کو پاس دینے کی تو تمیز تک ہے نہیں اور اپ چلے تھے استرالیا کو ہرانے ابھی شکر کرو کہیں سات کی بجایے چودہ گول نہیں کیے تھے . کیا قوم کو جہل کا ٹیکا لگا رہے ہو جاب آپ بہتر تھے آپ جیتے تھے اور اب وہ بہتر وہ جیتے ہیں .
 

Monday, 6 August 2012

ابرار الحق : مجھے ووٹ دے کو کیوں کے میں اپنی امی کے نام پر ہسپتال بنایا ہے 
ووٹر: پر وہ تو میرے چندے کے پیسوں سے بنا ہے ، اور اس میں تو "چودری" صاحب کے بھی پیسے شامل ہیں جس کے خلاف آپ الیکشن لڑ رہے ہیں ہیں 
ابرار الحق :پر میں نے  اپنی امی کے نام پر ہسپتال بنایا ہے 
ووٹر: اور تو اور اس کے تو زمین بھی "ملک صاحب" نیں دی تھی جسسے آپ صبح شام ننگی گالیاں نکلتے رہتے ہیں 
ابرار الحق :پر میں نے  اپنی امی کے نام پر ہسپتال بنایا ہے 
ووٹر: قبلہ ابرار صاحب علاقے میں مشہور ہے که آپ کا "بھائی" "بہن" "بہنوئی" "تایا" "چاچا" "ماموں" سب گورننگ بورڈ میں ہیں اور سنا ہے آپ کے بھائی نیں کچھ فنڈز میں گھپلا کیا ہے ؟
ابرار الحق: سالے کتے ****، ***** کے بچے ، فلاحی ادارے کے بارے میں ایسی باتیں کرتے ہو. شرم نہیں آتی. ******، ******،، *******، ******، چلو چلیں یہ ہے ہی جاہل گنوار دیہاتی اجڑ. چلو کسی انقلابی  ووٹر دونڈیں ، یار ظہیر طورو بھی تو یہیں کہیں رہتی ہے نا