Tuesday, 7 August 2012

صحافی : پاکستانی ٹیم کی آسٹرلیا کے ہاتھوں شکست پر آپ کی کیا رایے  ہے

 
زائد حامد : دراصل یہ پاکستان کے خلاف یہودی سازش ہے ، ہماری بہادر فوج کو چاہیے اس کا فوری نوٹس  لے 
منور حسن : شرو الله نام سے ، یہ امریکا سے ہماری دوستی کا شاخسانہ ہے . جب تب عافیہ صددیقی  امریکی قائد میں رہے گی تو اس کے غیرت مند بھائی کیسے کی اور چیز پر توجہ دے سکتے ہیں 
حافظ صید: بھائی یہ سیدھی بات ہے ہندوستان والوں کے ساتھ ملا ہوا ہے آسٹریلیا ، ساری سازش ان کی ہے ، ہندووں کی کمینگی ہے اور کیا.  دفاع پاکستان اس کے خلاف مظاہرے کرے گی 
انقلاب خان: یہ سب لیڈرشپ کی کرپشن کی وجہ سے ہے ، نواز  اور زرداری  اپس میں ملے ہوۓ ہیں جب وہ کرپشن کر رہے ہیں کو ٹیم کیوں ہاکی کھیلے. جب تک یہ کرپٹ حکومت کی تبدیلی نہیں ہوگی اور ہم امریکا کی جنگ سے نہیں نکلیں گے ، نتیجہ یہی نکلے گا
 چودھری انصاف: سپریم کورٹ نیں سو موٹو نوٹس لے لیا ہے اور پی پی پی کے وزیر ے کھیل کو عدالت طلب کر لیا ہے ، اور اس سے وضاحت طلب کی ہے کیوں نا آپ کے خلاف توہیں ے عدالت کی کروائی شروع 
کی جایے 
نواز  شریف : الله کے فضل و کرم سے جب ہماریحکومت  آیے گی . اور دوبارہ اٹمی دھماکے کرے گی تو اس کی گونج سے جو حوصلہ پاکستانی ٹیم میں پیدا ہوگا وہ ضرور فاتح کی نوید لے کر آیے گا 
مولانا طارق  جمیل: بھائی سیدھی سیدھی بات ہے الله کی راہ پر نہیں چلیں گے تو یہی ہوگا . ٹیم کو چاہئیے کے واپسی پر ہوسکے تو "چلا" ورنہ "سہ روزہ" ضرور لگا ین 
کامران خان : آپ دیکھ رہے ہیں "یامران خان" شو ، ٹیم ہاری ، حکومت کے لیے برا شگون ! ماہرین کا خیال ہے که یہ اس بات کی غمازی کرتا ہے یہ حکومت اگلا الیکشن ہار رہی ہے . آپ سب کو مبارکہ ہو 
زرداری : یہ پی پی پی حکومت کے خلاف ، سنگین اور قلم کے ساتھ ساتھ ہاکی کی بھی سازش ہے. 
حسن نثار : سب بکواس کر رہے ہیں قوم کو پھدو بنایا ہوا ہے . حقیقت یہ ہے ، آپ کی اوقات ہی یہی تھی، آسٹرلیا ایک پروفیشنل ٹیم ہے کوئی آپ کی طرح گلی کے لونڈوں کو کتھے کرکے کے ٹیم تھوڑے بنی تھی .  وہ بہتر کھیلے اور جیت گیے . تمھارے تو سالے کھلاڑیوں کو پاس دینے کی تو تمیز تک ہے نہیں اور اپ چلے تھے استرالیا کو ہرانے ابھی شکر کرو کہیں سات کی بجایے چودہ گول نہیں کیے تھے . کیا قوم کو جہل کا ٹیکا لگا رہے ہو جاب آپ بہتر تھے آپ جیتے تھے اور اب وہ بہتر وہ جیتے ہیں .
 

No comments:

Post a Comment