Sunday, 26 October 2014

علمدار کا فوج شقی سے خطاب



اے فوج یہ کیا قہر ہے ، کیا بے ادبی ہے
سادات پے دو  روز سے یاں تشنہ لبی ہے
بے جرم و خطا سبط رسول عربی ہے 
مہماں ہے مسافر ہے دل و جان نبی ہے 
بھولو نہ وصیت کو رسول دو سرا کی 
تم ہو کلمہ گو یہ امانت ہیں خدا کی 

بن پانی تڑپتے ہیں یہ کس شخص کے اطفال 
سوچو یہ کوئی  اور ہے یا فاطمہ کا لعل
کیوں اپنے پیامبر کا چمن کرتے ہو پامال 
معصوم تو بے جرم ہیں اے قوم بد افعال 
دو تھوڑا سا پانی میرا دل غم سے تپا ہے 
یہ مشک ہے جس کی وہ بہت تشنہ دہاں ہے 

میر انیس 

No comments:

Post a Comment

Immune System