Sunday, 20 June 2010

سچ مچ کا ونواس

سیتا کو دیکھے سارا گاؤں
آگ پہ کیسے دھرے گی پاؤں
بچ جایے تو دیوی ماں ہے
جل جایے تو پاپن
جس کا روپ جگت کی ٹھنڈک
اگنی اس کا درپن
سب جو چاہیں سوچیں سمجھیں
لیکن وہ بھگوان
وہ تو کھوٹ، کاپٹ کے ویری
وہ کیسے نادان؟
وہ کیسے نادان؟
اگنی پار اتر کے سیتا جیت گیئ وشواس
دیکھا دونوں ہاتھ بڑھاہے رام کھڑے تھے پاس
رام کھڑے تھے پاس
اس دن سے سنگت میں آیا ، سچ مچ کا ونواس

No comments:

Post a Comment