Monday, 24 December 2012

کرسمس مبارک


پیارے مسیحی بھائیوں آپ سب کو کرسمس مبارک ہو اور خدا وند آپ کو اور آپ کے گھر  والوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے . خاص طور میں مسلمان ممالک  میں رہنے والےان  مسیحی بھائیوں کو جن کو وہ سب آزادیاں حاصل نہیں جو کہ ان کا بنیادی حق ہیں . کرسمس آج کل مذہبی سے زیادہ ایک سماجی اور معاشرتی تہوار بن چکا ہے جس میں مسیحی اور غیر مسیحی سب مل جل کر حصہ لیتے ہیں ہیں. یہ تہوار ایک موقعہ ہے جب سب خاندان مل بیٹھتا ہے اور خدا وند کو یاد کرتا ہے اور اپس میں ایک دوسرے سے محبت اور شفقت کا اظہار تحائف کی شکل میں کرتا ہے

مغربی دنیا میں رہنے والے مسلمانوں کو بھی اس تہوار کو ایک سماجی اور معاشرتی تہوار کے طور پر مانا چاہیے. مسلمانوں کو چاہیے کہ معاشرے میں ایک مفید حصہ بنیں . تاکے وہ بھی اس معاشرے کا حصہ سمجھے جاییں . مشکلات ضرور ہیں، راستے میں رکاوٹیں بھی  بہت ہیں لیکن اگر عزم پختہ ہو تو کوئی بھی نہیں روک سکتا.  آییں  سب مل کر کرسمس مانیں  تاکے محبت ، رواداری ، اور برداشت باہمی کو فروغ دیا جا سکے 

امین

No comments:

Post a Comment