Sunday 10 May 2015

تمھارے ساتھ جو گزرا وہ وقت سچا تھا 
تمھارے بعد جو گزرا وہ سب فسانہ ہے 

Friday 8 May 2015

یہاں حضور صرف ان کے دامن الزام سے پاک رہتے ہیں جو خاکی خداؤں کے سامنے ہر وقت حالت رکوع و سجود میں رہیں (منہ دوسری طرف اور شلوار ڈھیلی کرکے)
مثال کے طور پر
شوکت عزیز ، مؤین قریشی، ظفر اللہ جمالی، جماعت اسلامی، گجرات کے چودھری ، پنڈی والا شیخ، سندھ کے پی پی پی مخالف وڈیرے، حافظ سائیڈ ، مولوی عزیز ، لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ ، تبلیغی مولوی 

Friday 1 May 2015

متحدہ قومی موومنٹ کا علاج

اس بات میں کافی حد تک سچا ئی ہے کہ متحدہ اپنی سیاست اور کراچی شہر پر اپنے کنٹرول کے لیے تشدد کا سہارا لیتی ہے.

لیکن یہ مکمل سچائی نہیں ہے . اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی سچ ہے کے کراچی شہر کے لاکھوں اردو بولنے والے لوگ متحدہ کو ہی اپنی واحد نمائندہ سیاسی جماعت سمجھتے ہیں اور اس بات پر دہایوں سے ووٹ دیتے آ رہے ہیں



ابھی کچھ دن پہلے ہوۓ الیکشن ،جو کے فوج کی نگرانی تھے اور فوج کسی بھی طرح سے متحدہ کے ساتھ نہیں تھی بلکے کافی حد تک مخالف جماعت کی حامی تھی، کا نتیجہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کے اردو بولنے والے لوگ متحدہ پر اپنا اعتماد رکھتے ہیں



اب سوال یہ ہے کے کیسے کراچی شہر کو اس تشدد کی سیاست سے بچایا جایے. یہ بات بھی ذہن میں رکھنا بہت ضروری ہے کہ کراچی میں ہونے والے تشدد میں کچھ حصہ تو متحدہ کا ہو سکتا لیکن یہ سمجھنا کے کراچی میں تشدد کے پیچھے صرف متحدہ ہی ہے اور اس کو ٹھیک کر دینے سے سب ٹھیک ہو جایے گأ ایک بلکل سطحی سوجھ بوجھ ہے



میرے خیال میں اس قضیے کا مناسب حل یہ ہوگا کہ کراچی کی نمائندہ جماعت اور سندھ کی نمائندہ جماعت یہ سمجھیں کے غلطیاں دونوں طرح سے ہووی ہیں اور دونوں بیٹھ ہر سندھ اور کراچی کے درمیان پایئ جانے والی معاشی ، سماجی ، تہذیبی اور ترقیاتی خلیج کو پاٹیں.



میری پنجاب کے نمائندوں اور اس کی اسٹبلشمنٹ سے گزارش ہے کہ کراچی پر رحم کریں اس آگ پر پانی ڈالیں پیٹرول نہیں ....