Monday 31 December 2018

Europe’s Five Most Gorgeous Road Trips

Europe's Five Most Gorgeous Road Trips

Road trips are the ultimate way to see a place, and they seem to inspire people in a way that two weeks lying on a beach just doesn't (no offense to two weeks lying on a beach, we know you're important in a different way).  Just look at the books and films that have been inspired by them – On The RoadTravels With CharleyThelma and Louise… even Little Miss Sunshine.

 

Lots of people think the road trip is a quintessentially 'American' thing though – and to be fair, they do know how to do it properly over there. But we have some some seriously incredible driving routes over this side of the Atlantic too, so don your driving gloves and get the ultimate driving playlist ready – here are some of Europe's ultimate road trips.

The Amalfi Coast

This is the drive that dreams are made of. It's spectacularly beautiful, very glamorous (darling), sunny… sure, even the air is filled with the fresh scent of world famous Amalfi lemons.  What more could you ask for? (Maybe Italian food? Yeah it's got that too).

 

This is the sort of place that the superstars flock to, so why not rent yourself an upgraded car – a convertible is always a good look – tie a silk scarf around your head, stick on the hugest pair of sunglasses you can find, and get fully involved.

 

Salerno is a good place to start, and not too difficult to get to from Rome. From Salerno, just get yourself onto the stunning Strada Statale 163 and head west along the coast. The road has sheer cliff face on one side, and a sheer drop into the Tyrrhenian Sea on the other, so make sure whoever's behind the wheel knows what they're doing – but the views are like nothing you can imagine. We recommend a stop at the gorgeous little town of Ravello, a taste of the local limoncello, and a visit to the beautiful (but cheesy and crowded) Grotta dello Smeraldo. Oh who are we kidding, we recommend it all. Take your time, see everything. Send us a postcard.

 

Flights to Naples

The Fairytale Route

This is Grimm country…

The fairy tale route is an absolute dream of a road trip that takes you on a driving adventure into the magical German countryside that inspired your favourite fairy tales. You start just outside Frankfurt in Hanau – it's the birthplace of the Brothers Grimm, so it's a pretty good jumping off point. From there, the drive is roughly 600km North to Bremen, the final point on the route and an absolutely charming little city that is the setting of the 'The Town Musicians of Bremen'.

 

On the drive, you'll pass through eight gorgeous Natural Parks and loads of spa towns, and there's a good chance that along the way you'll realise just how much you've totally underestimated Germany's beauty. It's incredible. You'll also get the chance to see some great Grimm landmarks, such as Little Red Riding Hood's house, the Snow White Museum, and more fairy tale castles than you can wave a magic wand at. Don't miss Neuschwanstein Castle (pictured), which is about as close to a perfect princess Disney castle as you'll ever see in real life.

 

Flights to Memmingen

The Wild Atlantic Way

This is the sort of Ireland that you think about when you think about Ireland. The Wild Atlantic Way stretches all the way along Ireland's epic west coast from Donegal in the North all the way down to west Cork, It's wild and rugged and green, just like Ireland is supposed to be, and if you're blessed with good weather, driving some or all of its 2500km is a little slice of heaven here on earth. Even if the weather is rubbish (which can happen in Ireland's wild west!) it's an incredible experience – after all the landscape didn't get the way it is because of year-round sunshine mild breezes…

 

You can stick to the coast if you have the time and inclination to cover 2500km, but even if you choose portions of the route to really explore and skip a few others, you'll have an unforgettable experience. Go whale watching, see the Cliffs of Moher, canter along white sands in Connemara… do whatever you like along the way, but prepare for the cobwebs to be well and truly blown away by this one.

 

Flights to Shannon

Transfagarasan Highway, Romania

Romania's Transfagarasan Highway is a seriously serpentine stretch of beautiful road that takes intrepid drivers over Transylvania's Fagarasan mountain range. Ok, it'll take around three hours just to get there from Bucharest, but if you're looking for a really epic drive, you better be prepared to drive a measly few hours to get to it. This is totally worth it, a – there are some amazing things to see along the way – and it means you have a great excuse to make a two or three day trip of the whole thing.

 

If you watch Top Gear, you might know that Jeremy and his motley crew once proclaimed that the Stelvio Pass in Italy was the best drive in the world. Well, they did. Until they drove the Transfagarasan Highway, and promptly changed their minds. The mountains and lakes are just stunning, but that's not the only draw of this drive; it's an intense one – dicey in parts, it's not for the faint-hearted… and there's a fighting chance that you might get stuck in a traffic jam consisting mostly of sheep. It's one of those road trips that should be on every real driver's bucket list.

 

Flights to Bucharest

 

The Cotswolds

About as charming as it gets…

This is England. Well it's one particularly picturesque, rural, idyllic part of England. It's the kind of England that makes you think of clotted cream and strawberry jam; afternoon tea and ploughman's lunch; local ales and farmhouse cider – and it makes for one of the prettiest road trips in Europe. A drive through the Cotswolds is pure pleasure – picture lush valleys and rolling hills, punctuated by village after gorgeous little village, all higgledy-piggledy with beautiful cottages. It's endlessly endearing and totally romantic, and you will be charmed.

 

You can really take any route you like here, but a popular place to start is Chipping Camden, often touted as England's more 'perfect high street'. Now far be it for us to appoint ourselves the arbiters of perfection as far as high streets go (airlines, fair enough, but not high streets), but this one is quite lovely. Tally-ho old chums.

 

Dictators, Pakistan

Sunday 30 December 2018

>

Darbar, Religion, Sate Secularism.




ہم کوتو میسر نہیں مٹی کا دیا بھی

گھر پیر کا بجلی کے چراغوں سے ہے روشن


شہری ہو، دہاتی ہو، مسلمان ہے سادہ

مانند بتاں پجتے ہیں کعبے کے برہمن


نذرانہ نہیں، سود ہے پیران حرم کا

ہر خرقہء سالوس کے اندر ہے مہاجن


میراث میں آئی ہے انھیں مسند ارشاد

زاغوں کے تصرف میں عقابوں کے نشیمن!


(علامہ اقبال)



جناب مسئلہ صرف درباروں کا نہیں یہ مسلئے کا جزو ہیں

اصل مسئلہ مذہب فروشی ہے 

ہر بندہ اپنے دائیرے میں مذہب فروشی کر رھا ہے 

وہ دربار کا پیر ہو

مسجد کا امام

مدرسے کا ممتہم 

مذہبی جماعت کا لیڈر 

یا تبلیغی جماعت کا مبلغ 

اور تو اور ریاست بھی مذہب بیچ رہی اور مذہب کو اپنے جغرافیائی سیاسی اور معاشی مفادات کے لیے ایک اوزار کے طور پر استعمال کر رہی ہے 


ہمارے اس ملک (برطانیہ) میں بھی کئی صدیوں تک ریاست/بادشاہ پادری ملکر مذہب فروشی کرتے رہے ہیں 

یہی وجہ ہے کہ ہر چھوٹے بڑے گاوں میں سب سے بڑی پکی عمارت کلیسا کی ہوتی تھی


جب سے ریاست نے فیصلہ کیا ہے 

کہ کارِ ریاست  میں مذہب کا عمل دخل نہیں ہوگا 

ان سب خرافات سے اس قوم کی جان چھوٹ گئی 

اور مذہب بھی بچ گیا 

ورنہ 1727 تک یہاں کے پادری اتنے طاقتور تھے کہ خواتین کو witchcraft کا الزام دھر کے زندہ جلانے کی سزائیں دیا کرتے تھے 


 

Friday 5 October 2018

افغان پالیسی پاکستان مسئلہ حل

یہ مطالعہ پاکستان والی جعلی تاریخ ہے جو اوریا مقبول جان صاحب جسیے لوگ ہمارے سیدھے سادھے عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے کچھ تاریخی حقائق کو بہت ہی توڑ موڑ کر پیش کرتے ہیں اور ایک ایک غلط تصویر کشی کرتے ہیں


اس کہانی کے بنیادی خدوخال یہ ہیں
افغانستان ہمارا دشمن ہے انہوں نے کبھی پاکستان کو تسلیم نہیں کیا

وہ ہندوستان کے ساتھ ہیں
وہاں ہمیں اپنی پسند کی حکومت لانی چاہیے

اچھے طالبان (افغان طالبان) پاکستان کے مفاد میں ہیں آنکا دور حکومت سب سے اچھا تھا
اب بھی ہمیں یہ کرنا چاہیے کہ افغانستان میں جو بھی حل نکلے اس میں ہماری پسند کی حکومت بنے

اور جب تک وہ نہیں بنتی افغانستان میں یہ آگ جلتی رہے بہتر ہے
کیونکہ ایک stable گورنمنٹ اگر وہاں آ گئی تو پاکستان کے مفاد میں برا ہوگا


یہ ہے وہ بیانیہ جو ریاست پاکستان ضیاء دور بلکہ اس سے بھی پہلے سے چلاتی آرھی ہے

اور اسی کا نتیجہ ہم سب کے سامنے ہے

میرا اپنا خیال یہ ہے کہ پاکستان کی پالیسی یہ ہونی چاہیے

۱- پاکستان افغانستان ایران کا باڈر بند ہونا چاہیے جس نے آنا جانا ہے ویزہ لگوا کر آئے ۔ چاہیے آپ ویزا on arrival یا شناختی کارڈ دیکھا کر دیں لیکن ویزا ہو


۲- افغانستان میں کس کی حکومت بنتی ہے وہ کیسی حکومت ہوتی ہے اس سے پرہیز کرنا چاہیے
افغانستان میں جمہوریت کو ضرور سپورٹ کرنا چاہیے کہ جو بھی حکومت بنے عوام کے ووٹوں سے بنے

۳- اچھے اور برے طالبان کی پالیسی ختم بند کرنی چاہیے

۴- ڈیورنڈ لائیں کے اردگرد رہنے والے لوگوں کی ترقی کے لیے پاکستان اپنی طرف کے لوگوں پر پیسے خرچ کرے ان کی زندگی بہتر بنائے

۵- افغان حکومت سے engagement کرے تاکہ انکی ساری تجارت پاکستان کی راستے ہو تاکہ انکا پاکستان پر انحصار بڑھے اور دشمنی کم ہو

۶- اپنی طرف کے عسکریت پسندوں کو ایک آخری موقع دے کہ فلاں تاریخ تک سب ہتھیار ڈال دیں کسی سے کچھ نہیں پوچھا جائے گا

لیکن اس تاریخ کے بعد جو بھی ہتھیار اٹھائے گا اس کے ساتھ ریاست اپنی مکمل طاقت سے بے رحمی سے نمٹے گی

۷- قبائلی علاقے کو اسلحہ سے پاک کریں

۸- انہیں سیاسی دھارے میں لائیں قبائلی لوگوں کو وہاں کے حکومت دیں اور فوج کو انکے تابع کریں تاکہ فوج ان کے (حکومت کے) کہنے پر ایکشن لے تاکہ اس ایکشن کو سپورٹ حاصل ہو


اس طرح وقت لگے گا اور بات بڑھے گی




Sent from my iPhone

Thursday 20 September 2018

نعت اُم جبیبہ عبدالرحمان جامی


*گل از رخت آموختہ نازک بدنی را
گلاب نے آپکے چہرے سے نزاکت کا درس لیا ہے
*بلبل زتو آموختہ شیریں سخنی را
بلبل نے آپکے تکلم سے شیریں کلامی سیکھی ہے

*ہر کس کہ لبِ لعل ترا دیدہ بہ دل گفت
جس نے بھی آپکے لعل گوں لب دیکھے تو دل (کی آواز) سے کہا 
*حقا کہ چہ خوش کندہ عقیقِ یمنی را
یقیناً اس یمنی عقیق کو بہت خوبصورتی سے تراشا گیا ہے
*خیاطِ ازل دوختہ بر قامتِ زیبا
آزل کے خیاط (یعنی الله تعالیٰ) نے آپکے خوبصورت قامت پر
*در قد توایں جامۂ سروِ چمنی را 
آپکے تن کو باغ کے سرو کی طرح سجایا ہے

*در عشقِ تو دندان شکستہ است بہ الفت
(جب حضرت اویس قرنی نے) آپکے عشق میں محبت کی وجہ سے اپنے دانت توڑ دیئے
*تو جامہ رسانید اویسِ قرنی را
تو آپ نے اویس قرنی کو اپنا لباس ارسال کیا 

*ازجامیِ بے چارا رسانید سلامے
بے چارے جامی کی طرف سے سلام پہنچا دو
*بر درگہہِ دربارِ رسولِ مدنی را
رسول مدنی کے دربار کے حضور

فیض احمد فیض مرثیہ محرم

مرثیۂ امام

رات آئی ہے شبّیر پہ یلغارِ بلا ہے
ساتھی نہ کوئی یار نہ غمخوار رہا ہے
مونِس ہے تو اِک درد کی گھنگھور گھٹا ہے
مُشفِق ہے تو اک دل کے دھڑکنے کی صدا ہے
تنہائی کی، غربت کی، پریشانی کی شب ہے
یہ خانۂ شبّیر کی ویرانی کی شب ہے

دشمن کی سپہ خواب میں‌ مدہوش پڑی تھی
پل بھر کو کسی کی نہ اِدھر آنکھ لگی تھی
ہر ایک گھڑی آج قیامت کی گھڑی تھی
یہ رات بہت آلِ محمّد پہ کڑی تھی
رہ رہ کے بُکا اہلِ‌حرم کرتے تھے ایسے
تھم تھم کے دِیا آخرِ شب جلتا ہے جیسے

اِک گوشے میں‌ ان سوختہ سامانوں‌ کے سالار
اِن خاک بسر، خانماں ویرانوں‌ کے سردار
تشنہ لب و درماندہ و مجبور و دل افگار
اِس شان سے بیٹھے تھے شہِ لشکرِ احرار
مسند تھی، نہ خلعت تھی، نہ خدّام کھڑے تھے
ہاں‌ تن پہ جدھر دیکھیے سو زخم سجے تھے

کچھ خوف تھا چہرے پہ نہ تشویش ذرا تھی
ہر ایک ادا مظہرِ تسلیم و رضا تھی
ہر ایک نگہ شاہدِ اقرارِ وفا تھی
ہر جنبشِ لب منکرِ دستورِ جفا تھی
پہلے تو بہت پیار سے ہر فرد کو دیکھا
پھر نام خدا کا لیا اور یوں ہوئے گویا

الحمد قریب آیا غمِ عشق کا ساحل
الحمد کہ اب صبحِ شہادت ہوئی نازل
بازی ہے بہت سخت میانِ حق و باطل
وہ ظلم میں‌کامل ہیں تو ہم صبر میں ‌کامل
بازی ہوئی انجام، مبارک ہو عزیزو
باطل ہُوا ناکام، مبارک ہو عزیزو

پھر صبح کی لَو آئی رخِ پاک پہ چمکی
اور ایک کرن مقتلِ خونناک پہ چمکی
نیزے کی انی تھی خس و خاشاک پہ چمکی
شمشیر برہنہ تھی کہ افلاک پہ چمکی
دم بھر کے لیے آئینہ رُو ہو گیا صحرا
خورشید جو ابھرا تو لہو ہو گیا صحرا

پر باندھے ہوئے حملے کو آئی صفِ‌ اعدا
تھا سامنے اِک بندۂ حق یکّہ و تنہا
ہر چند کہ ہر اک تھا اُدھر خون کا پیاسا
یہ رُعب کا عالم کہ کوئی پہل نہ کرتا
کی آنے میں ‌تاخیر جو لیلائے قضا نے
خطبہ کیا ارشاد امامِ شہداء نے

فرمایا کہ کیوں درپۓ ‌آزار ہو لوگو
حق والوں ‌سے کیوں ‌برسرِ پیکار ہو لوگو
واللہ کہ مجرم ہو، گنہگار ہو لوگو
معلوم ہے کچھ کس کے طرفدار ہو لوگو
کیوں ‌آپ کے آقاؤں‌ میں ‌اور ہم میں ‌ٹھنی ہے
معلوم ہے کس واسطے اس جاں پہ بنی ہے

سَطوت نہ حکومت نہ حشم چاہیئے ہم کو
اورنگ نہ افسر، نہ عَلم چاہیئے ہم کو
زر چاہیئے، نے مال و دِرم چاہیئے ہم کو
جو چیز بھی فانی ہے وہ کم چاہیئے ہم کو
سرداری کی خواہش ہے نہ شاہی کی ہوس ہے
اِک حرفِ یقیں، دولتِ ایماں‌ ہمیں‌ بس ہے

طالب ہیں ‌اگر ہم تو فقط حق کے طلبگار
باطل کے مقابل میں‌ صداقت کے پرستار
انصاف کے، نیکی کے، مروّت کے طرفدار
ظالم کے مخالف ہیں‌ تو بیکس کے مددگار
جو ظلم پہ لعنت نہ کرے، آپ لعیں ہے
جو جبر کا منکر نہیں ‌وہ منکرِ‌ دیں ‌ہے

تا حشر زمانہ تمہیں مکّار کہے گا
تم عہد شکن ہو، تمہیں غدّار کہے گا
جو صاحبِ دل ہے، ہمیں ‌ابرار کہے گا
جو بندۂ‌ حُر ہے، ہمیں‌ احرار کہے گا
نام اونچا زمانے میں ‌ہر انداز رہے گا
نیزے پہ بھی سر اپنا سرافراز رہے گا

کر ختم سخن محوِ‌ دعا ہو گئے شبّیر
پھر نعرہ زناں محوِ وغا ہو گئے شبیر
قربانِ رہِ صدق و صفا ہو گئے شبیر
خیموں میں‌ تھا کہرام، جُدا ہو گئے شبیر
مرکب پہ تنِ پاک تھا اور خاک پہ سر تھا
اِس خاک تلے جنّتِ ‌فردوس کا در تھا


Nawaz sharif

Sunday 16 September 2018

جو بات مجھے سمجھ آئی ہے وہ یہ ہے کہ ہم اور معاشرہ بہت ہی منقسم ہو چکا ہے اور تقسیم بڑھتی جا رہی ہے 
ہم میں سے اکثر نے سیاسی لیڈروں کو صرف دو ہی خانوں میں بانٹ رکھا ہے
یا تو وہ ہیروز ہیں یا پھر ولن 
اب جو ہمارے ہیروز ہیں ان کی ہر بات پر واہ واہ ہے 
اور جو ہمارے ولن ہیں ان ہر بات ایکشن پر اعتراض ہے 
سچ شاید اس سے بہت زیادہ complex اور درمیان میں ہے 
ہمارے ولن کے اندر بھی کچھ اچھی باتیں حقتیں ہیں 
اور ہمارے ہیروز بھی کئی جگہوں پر غلط کمزور اور   fallible ہیں 
ہم سب کا یہ سمجھنا بے حد ضروری ہے

نمی دانم لال شہباز قلندر


نمی دانم کہ آخر چوں دمِ دیدار می رقصم 
مگر نازم بہ ایں ذوقے کہ پیشِ یار می رقصم 

نہیں جانتا کہ آخر دیدار کے وقت میں کیوں رقص کر رہا ہوں، لیکن اپنے اس ذوق پر نازاں ہوں کہ اپنے یار کے سامنے رقص کر رہا ہوں۔ 

تو ہر دم می سرائی نغمہ و ہر بار می رقصم 
بہ ہر طرزِ کہ می رقصانیَم اے یار می رقصم 

تو جب بھی اور جس وقت بھی نغمہ چھیڑتا ہے میں اسی وقت اور ہر بار رقص کرتا ہوں، اور جس طرز پر بھی تو ہمیں رقص کرواتا ہے، اے یار میں رقص کرتا ہوں۔ 

تُو آں قاتل کہ از بہرِ تماشا خونِ من ریزی 
من آں بسمل کہ زیرِ خنجرِ خوں خوار می رقصم 

تُو وہ قاتل کہ تماشے کیلیے میرا خون بہاتا ہے اور میں وہ بسمل ہوں کہ خوں خوار خنجر کے نیچے رقص کرتا ہوں۔ 

بیا جاناں تماشا کن کہ در انبوہِ جانبازاں 
بہ صد سامانِ رسوائی سرِ بازار می رقصم 

آجا جاناں اور دیکھ کہ جانبازوں کے گروہ میں، میں رسوائی کے صد سامان لیے سر بازار رقص کر رہا ہوں۔ 

اگرچہ قطرۂ شبنم نہ پویَد بر سرِ خارے 
منم آں قطرۂ شبنم بہ نوکِ خار می رقصم 

اگرچہ شبنم کا قطرہ کانٹے پر نہیں ٹھہرتا لیکن میں وہ قطرۂ شبنم ہوں کہ نوکِ خار پر رقص کرتا ہوں۔ 

خوش آں رندی کہ پامالش کنم صد پارسائی را 
زہے تقویٰ کہ من با جبّہ و دستار می رقصم 

واہ وہ رندی کہ جس کیلیے میں سیکنڑوں پارسائیوں کو پامال کر دوں، مرحبا یہ تقویٰ کہ میں جبہ و دستار کے ساتھ رقص کرتا ہوں۔ 

منم عثمانِ مروندی کہ یارے شیخ منصورم 
ملامت می کند خلقے و من بر دار می رقصم 

میں عثمان مروندی کہ شیخ منصور (حلاج) میرے دوست ہیں، مجھے خلق ملامت کرتی ہے اور میں دار پر رقص کرتا ہوں۔ 

Friday 31 August 2018

جب پرتگالیوں نے ہندوستان کی تاریخ پلٹ کر رکھ دی

جب پرتگالیوں نے ہندوستان کی تاریخ پلٹ کر رکھ دی

  • 9 جولائ 2018
واسکو دے گاماتصویر کے کاپی رائٹ Archives of the University of the Witwatersrand
Image caption واسکو دے گاما سفر پر روانہ ہونے سے قبل بحری نقشے وصول کرتے ہوئے
آٹھ جولائی، 1497، ہفتے کا دن، وہ دن جس کا انتخاب پرتگال کے شاہی نجومیوں نے بڑی احتیاط سے کیا ہے۔
دارالحکومت لزبن کی گلیوں میں جشن کا سا سماں ہے، لوگ جلوس کی شکل میں ساحل کا رخ کر رہے ہیں جہاں چار نئے نکور جہاز ایک لمبے سفر کا آغاز کرنے کے لیے تیار کھڑے ہیں۔ شہر کے تمام سرکردہ پادری بھی زرق برق لباس پہنے آشیرواد دینے پہنچ گئے ہیں اور ہم آہنگ ہو کر مناجاتیں گا رہے ہیں اور ہجوم ان کی آواز سے آواز ملا رہا ہے۔
بادشاہ دوم مینوئل اس مہم میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور انھوں نے اس کی کامیابی کے لیے خزانے کے منھ کھول دیے ہیں۔ واسکو دے گاما کی قیادت میں چاروں جہاز طویل بحری سفر کے لیے درکار جدید ترین آلات اور زمینی و آسمانی نقشوں سے لیس ہیں، ساتھ ہی ساتھ ان پر اس دور کی جدید ترین توپیں بھی نصب ہیں۔ جہاز کے عملے کے 170 کے قریب جوؤں نے بغیر آستینوں والی قمیصیں پہن رکھی ہیں، ان کے ہاتھوں میں جلتی ہوئی موم بتیاں ہیں اور وہ ایک فوجی دستے کی طرح جہازوں کی طرف سست روی سے مارچ کر رہے ہیں۔
یہ لوگ اس منظر کی ایک جھلک دیکھنے اور ملاحوں کو رخصت کرنے پہنچے ہیں۔ ان کی آنکھوں میں غم اور خوشی کے ملے جلے آنسو ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ برسوں پر محیط اس سفر پر جانے والوں میں سے بہت سے، یا شاید سبھی، واپس نہیں آ سکیں گے۔ اس سے بڑھ کر انھیں یہ بھی احساس ہے کہ اگر سفر کامیاب رہا تو یورپ کے ایک کھدرے میں واقع چھوٹا سا ملک پرتگال دنیا کی تاریخ کا ایک نیا ورق الٹنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

تاریخ کی نئی کروٹ

یہ احساس درست ثابت ہوا۔ دس ماہ اور 12 دن بعد جب یہ بحری بیڑا جنوبی ہندوستان کے ساحل پر اترا تو اس کی بدولت یورپ کی بحری تنہائی ختم ہو گئی، دنیا کی مخالف سمتوں میں واقع مشرق و مغرب پہلی بار سمندری راستے سے ایک دوسرے سے نہ صرف جڑے بلکہ ٹکرا گئے، بحرِ اوقیانوس اور بحرِ ہند آپس میں منسلک ہو کر ایک شاہراہ بن گئے اور دنیا کی تاریخ نے ایک نئی کروٹ بدلی۔
دوسری طرف یہ کسی یورپی ملک کی جانب سے ایشیا و افریقہ میں نوآبادیات قائم کرنے کا پیش خیمہ بھی ثابت ہوا، جس کے باعث درجنوں ملک صدیوں تک بدترین استحصال کی چکی میں پستے رہے جس سے نکلنے کی خاطر وہ آج بھی ہاتھ پیر مار رہے ہیں۔
اس واقعے نے برصغیر کی تاریخ کو بھی یوں جھنجھوڑ دیا کہ آج ہم جو زندگی گزار رہے ہیں، واسکو دے گاما کے اس سفر کے بغیر اس کا تصور بھی ممکن نہیں۔ اس تاریخ ساز سفر کی بدولت برصغیر بلکہ تمام ایشیا پہلی بار مکئی، آلو، ٹماٹر، سرخ مرچ اور تمباکو جیسی فصلوں سے روشناس ہوا جن کے بغیر آج کی زندگی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔
پرتگالیوں نے برصغیر کی ثقافت کو کس طرح متاثر کیا؟ اس کی مثال حاصل کرنے کے لیے جب آپ بالٹی سے پانی انڈیل کر صابن سے ہاتھ دھو کر تولیے سے سکھاتے ہیں اور اپنے ورانڈے میں فیتے سے ناپ کر مستری سے ایک فالتو کمرا بنواتے ہیں اور پھر نیلام گھر جا کر اس کمرے کے لیے الماری، میز اور صوفہ خرید لاتے ہیں اور پھر چائے پرچ میں ڈال کر پیتے ہیں تو ایک ہی اردو فقرے میں پرتگالی کے 15 الفاظ استعمال کر چکے ہوتے ہیں۔

ہندوستان میں غیر معمولی دلچسپی

واسکو دے گاماتصویر کے کاپی رائٹ António Manuel da Fonseca
Image caption واسکو دے گاما
یہ پرتگال کی ہندوستان تک پہنچنے کی پہلی کوشش نہیں تھی۔ مغربی یورپ کا یہ چھوٹا سا ملک کئی عشروں سے افریقہ کے مغربی ساحل کی نقشہ بندی کر رہا تھا، اور اس دوران سینکڑوں ملاحوں کی قربانی بھی دے چکا تھا۔
آخر یورپی پرتگال کو ہندوستان میں اس قدر دلچسپی کیوں تھی کہ وہ اس پر اس قدر وسائل جھونکنے کے لیے آمادہ ہو گیا؟
ابھی کچھ ہی عشرے قبل 1453 میں عثمانی سلطان محمد فاتح نے قسطنطنیہ پر قبضہ کر کے یورپ کی بنیادیں ہلا دی تھیں۔ اب مشرق سے تمام تر تجارت عثمانیوں یا پھر مصری مملوکوں کے ذریعے ہی ممکن تھی جو ہندوستان اور ایشیا کے دوسرے علاقوں سے درآمد ہونے والی مصنوعات، خاص طور پر مسالہ جات پر بھاری ٹیکس وصول کرتے تھے۔
دوسری طرف خود یورپ کے اندر وینس اور جینوا نے ایشیا کے ساتھ زمینی راستوں سے ہونے والی تجارت پر اجارہ داری قائم کر رکھی تھی جس سے دوسرے یورپی ملکوں، خاص طور پر سپین اور پرتگال کو بڑی پرخاش تھی۔ یہی وجہ ہے کہ واسکو دے گاما کے سفر سے پانچ سال قبل سپین نے کرسٹوفر کولمبس کی قیادت میں مغربی راستے سے ہندوستان تک پہنچنے کے لیے ایک مہم روانہ کی تھی۔
لیکن پرتگالیوں کو معلوم تھا کہ کولمبس کی منصوبہ بندی خام اور اس کی معلومات ناقص ہیں اور وہ کبھی بھی ہندوستان نہیں پہنچ پائے گا۔ واقعی کولمبس مرتے دم تک سمجھتا رہا کہ وہ ہندوستان پہنچ گیا ہے، حالانکہ وہ حادثاتی طور پر ایک نیا براعظم دریافت کر بیٹھا۔
البتہ پرتگالیوں کی اپنی تحقیقات اور گذشتہ بحری مہمات سے معلوم ہوا تھا کہ اگر بحرِ اوقیانوس میں جنوب کی طرف سفر کیا جائے تو افریقہ کے لٹکتے ہوئے دامن کے نیچے سے ہو کر بحرِ ہند تک پہنچا اور ایشیا سے تجارت میں بقیہ یورپ کا پتہ کاٹا جا سکتا ہے۔
راستے میں پیش آنے والی بے پناہ مشکلات کے بعد واسکو دے گاما یورپی تاریخ میں پہلی بار افریقہ کے جنوبی ساحل کو عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ تاہم ہندوستان ابھی بھی ہزاروں میل دور تھا اور اس کا درست راستہ اختیار کرنا اندھیرے میں سوئی تلاش کرنے کے مترادف تھا۔
واسکو دے گاما کا بحری سفر
خوش قسمتی سے اسے کینیا کے ساحلی شہر مالیندی سے ایک گجراتی مسلمان ناخدا مل گیا جو بحرِ ہند سے یوں واقف تھا جیسے اپنی ہتھیلی کی لکیروں سے۔
اس واقعے کی پانچ صدیوں بعد بھی عرب کشتی ران اس ملاح کی نسلوں کو کوستے ہیں جس نے 'فرنگیوں' پر بحرِ ہند کے اسرار کھول کر یہاں قائم ہزاروں سال پرانا تجارتی تانا بانا درہم برہم کر دیا۔

ہندو دیوی کو بی بی مریم سمجھ لیا

اسی ناخدا کی رہنمائی میں 20 مئی سنہ 1498 کو 12 ہزار میل کے سفر اور عملے کے درجنوں افراد گنوانے کے بعد واسکو دے گاما بالآخر ہندوستان میں کالی کٹ کے ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔
اس زمانے کے یورپ کی ہندوستان سے بےخبری کا اندازہ اس سے لگائیے کہ کالی کٹ میں قیام کے دوران واسکو دے گاما ہندوؤں کو کوئی گمراہ عیسائی فرقہ سمجھتا رہا۔ پرتگالی ملاح مندروں میں جا کر ہندو دیویوں کے مجسموں کو بی بی مریم کے مجسمے اور دیوتاؤں کو عیسائی اولیا سمجھ کر ان کے سامنے جھکتے رہے۔
واسکو دے گاما
Image caption واسکو دے گاما سمندری راجہ کے دربار میں
کالی کٹ کے 'سمندری راجہ' کہلائے جانے والے نے اپنے محل میں واسکو کا پرتپاک استقبال کیا۔ برستی بارش میں واسکو کو چھتری لگی پالکی میں بٹھا کر بندرگاہ سے دربار تک لایا گیا۔ لیکن یہ خوشگواری اس وقت تلخی میں بدل گئی جب اس زمانے کے دستور کے مطابق واسکو نے راجہ کو جو تحائف پیش کیے (سرخ رنگ کے ہیٹ، پیتل کے برتن، چند سیر چینی اور شہد) وہ اس قدر معمولی نکلے کہ وزیرِ مہمانداری نے انھیں راجہ کو دکھانے سے انکار کر دیا۔
اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مقامی حکام واسکو دے گاما کو کسی امیر کبیر ملک کے شاہی سفیر کی بجائے بحری قزاق سمجھنے لگے۔

لاجواب پرتگالی توپیں

سمندری راجہ نے واسکو کی جانب سے تجارتی کوٹھیاں قائم کرنے اور پرتگالی تاجروں کا ٹیکس معاف کرنے کی درخواست رد کر دی۔ حالات اس نہج تک پہنچ گئے کہ مقامی لوگوں نے ہلہ بول کر کئی پرتگالیوں کو ہلاک کر ڈالا۔
واسکو دے گاما کے غیظ و غضب کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ اس کے جہازوں میں جو توپیں نصب تھیں اس کا سمندری راجہ کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ انھوں نے کالی کٹ پر بمباری کر کے کئی عمارتیں، بشمول شاہی محل تباہ کر دیں، اور سمندری راجہ کو اندرون ملک فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔
سفارتی ناکامی اپنی جگہ، لیکن کالی کٹ میں تین ماہ کے قیام کے دوران یہاں کی منڈیوں سے واسکو کو بیش قیمت گرم مسالہ اتنی مقدار میں اور اتنے سستے داموں ہاتھ آیا کہ اس نے جہاز کے جہاز بھروا دیے۔
کالی کٹتصویر کے کاپی رائٹ CIVITATES ORBIS TERRARUM
Image caption کالی کٹ کی بندرگاہ کا ایک منظر

تمام عیسائی دنیا کے لیے مسالے

واپسی کا سفر بےحد مشکل ثابت ہوا، نصف عملہ بیماری اور ایک جہاز طوفان کا شکار ہو گیا۔ بالآخر لزبن سے روانگی کے تقریباً ٹھیک دو سال بعد دس جولائی 1499 کو 28 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد جب پرتگالی بیڑا واپس لزبن پہنچا (واسکو دے گاما اپنے بھائی کی بیماری کے باعث ایک جزیرے پر رک گیا تھا) تو ان کا شاہانہ استقبال کیا گیا۔ یہ الگ بات کہ 170 کے عملے میں سے صرف 54 آدمی زندہ لوٹ پائے تھے۔
شاہ ڈوم مینوئل نے یہ بات یقینی بنائی کہ تمام یورپ کو اس کی کامیابی کی فوری اطلاع مل جائے۔ انھوں نے سپین کی ملکہ ازابیلا اور شاہ فرڈیننڈ کو خط لکھتے ہوئے مذہبی کارڈ کھیلنا ضروری سمجھا: 'خدا کے کرم سے وہ تجارت جو اس علاقے کے مسلمانوں کو مالدار بناتی ہے، اب ہماری سلطنت کے جہازوں تک منتقل ہو جائے گی اور یہ مسالہ جات تمام عیسائی دنیا کو فراہم کیے جائیں گے۔'
لیکن سوال یہ تھا کہ ایک چھوٹا سا ملک ہزاروں میل دور سے وسیع پیمانے پر قائم تجارتی نیٹ ورک کیسے توڑ پانے کی امید رکھ سکتا ہے؟

پرامن تجارتی رشتے

واسکو نے کالی کٹ میں اپنے قیام کے دوران مسلمانوں کے کم از کم 15 سو جہاز گنے تھے۔ لیکن اس نے ایک دلچسپ بات بھی نوٹ کی تھی: یہ جہاز اکثر و بیشتر غیر مسلح ہوا کرتے تھے۔ بحرِ ہند میں ہونے والی تجارت بقائے باہمی کے اصولوں پر قائم تھی اور محصول اس طرح طے کیا جاتا تھا کہ دونوں اطراف کو فائدہ ہو۔
پرتگال ان اصولوں پر کام نہیں کرنا چاہتا تھا۔ اس کا مقصد طاقت کے ذریعے اپنی اجارہ داری قائم کر کے تمام دوسرے فریقوں کو اپنی شرائط پر مغلوب بنانا تھا۔
جلد ہی اس منصوبے کے خد و خال واضح ہو گئے۔ واسکو دے گاما کی آمد کے چھ ماہ کے اندر اندر جب پیدرو الواریس کبرال کی قیادت میں دوسرا پرتگالی بیڑا ہندوستان کی سمت روانہ ہوا تو اس میں 13 جہاز شامل تھے اور اس کی تیاری تجارتی مہم سے زیادہ جنگی کارروائی کی تھی۔

’ہر ممکن فائدہ‘

کبرال کو پرتگالی بادشاہ نے جو تحریری ہدایت نامہ دیا اس سے عزائم واضح ہو جاتے ہیں:
'تمھیں سمندر میں مکہ کے مسلمانوں کا جو بھی جہاز ملے اس پر ہر ممکن کوشش کر کے قبضہ کرو، اور اس پر لدے مالِ تجارت اور سامان اور جہاز پر موجود مسلمانوں کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرو، ان سے جنگ کرو اور جتنا تم سے ہو سکے، انھیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرو۔'
ان ہدایات کی روشنی میں مسلح بیڑے نے کالی کٹ پہنچ کر مسلمان تاجروں کے جہازوں پر حملہ کر کے سامانِ تجارت پر قبضہ کر لیا اور جہازوں کو مسافروں اور عملے سمیت آگ لگا دی۔
اسی پر اکتفا نہ کرتے ہوئے کبرال نے کالی کٹ پر دو دن تک بمباری کر کے شہریوں کو گھر بار چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ یہی وجہ ہے کہ جب وہ کوچین اور کنور کی بندرگاہوں پر اترا تو وہاں کے راجاؤں تک افسانے پہلے ہی سے پہنچ چکے تھے، اس لیے انھوں نے پرتگالیوں کو ان کی شرائط پر تجارتی مراکز قائم کرنے کی 'اجازت' دے دی۔
پرتگالیتصویر کے کاپی رائٹ Biblioteca Nacional de Portugal
Image caption کوچین کی جنگ میں پرتگالیوں کی فتح کا منظر
کبرال کے مسالہ جات سے لدے جہاز جب واپس پرتگال پہنچے تو جتنے شادیانے لزبن میں بجائے گئے، اس سے زیادہ ماتم وینس میں دیکھنے میں آیا۔ ایک تاریخ دان لکھتا ہے: 'یہ وینس کے لیے بری خبر ہے۔ وینس کے تاجر صحیح معنوں میں مشکل میں گِھر گئے ہیں۔'

گن بوٹ تجارت

یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی۔ جب 1502 میں وینس کے جہاز مملوک اسکندریہ کی بندرگاہ پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ وہاں مسالہ نہ ہونے کے برابر ہے اور جو ہے بھی، اس کی قیمتیں آسمان تک پہنچ چکی ہیں۔
اگلی بار جب واسکو دے گاما نے ہندوستان کا سفر اختیار کیا تو اس کے تیور کچھ اور تھے۔ اس نے افریقہ کے مشرقی ساحلی شہروں کو بلاوجہ اور بلاامتیاز بمباری کا نشانہ بنایا اور خراج وصول کیے بغیر اور یہ وعدہ لیے بغیر کہ وہ آئندہ مسلمان تاجروں سے تجارت نہیں کریں گے، وہاں سے نہیں ٹلا۔
'گن بوٹ ڈپلومیسی' بلکہ گن بوٹ تجارت کی اس سے عمدہ مثال ملنا مشکل ہے۔
ہندوستان کے سفر کے دوران جو جہاز اس کے راستے میں آیا، وہ لوٹ کر ڈبو دیا گیا۔ اسی دوران حاجیوں کا ایک 'مِیری' نامی جہاز اس کے ہاتھ لگ گیا جس پر چار سو مسافر سوار تھے جو کالی کٹ سے مکہ جا رہے تھے۔
واسکو نے مسافروں کو باندھ کر جہاز کو آگ لگا دی۔ عینی شاہدین کے مطابق جلتے ہوئے جہاز کے عرشے پر عورتیں اپنے بچے ہاتھوں میں اٹھا کر رحم کی بھیک مانگتی رہیں اور واسکو اپنے جہاز سے تماشا دیکھتا رہا۔ مالابار کے ساحلوں پر آج بھی ’میری‘ کی تباہی کے نوحے پڑھے جاتے ہیں۔
اس کا واضح مقصد پورے خطے میں پرتگالی دہشت پھیلانا تھا۔
واسکو اپنے مقصد میں پوری طرح کامیاب رہا۔ یہ خبریں بحری راستوں پر سفر کرتے ہوئے بحرِ ہند کے طول و عرض میں پہنچ گئیں۔ ہندوستان کے ساحلی شہروں کے پاس برتر پرتگالی توپوں کے علاوہ ان کی جارحانہ ذہنیت کا کوئی جواب نہیں تھا۔ ان کے پاس اب تجارتی کنجیاں واسکو کے حوالے کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ رہا۔
یہ اندھا دھند جارحیت مغربی استعمار کے اطلاق کی عملی مثال تھی۔ مقامی راجاؤں کے لیے یہ بات ناقابلِ یقین تھی کہ کوئی کسی کو سمندر میں سفر کرنے سے کیسے روک سکتا ہے؟

بحری قزاقی

ایشیا میں واسکو کے یہ اقدامات تجارت کی بجائے بحری قزاقی سمجھے گئے لیکن یورپ میں یہ روزمرہ کا معمول تھا۔ پرتگالی دوسرے یورپی ملکوں سے سرتوڑ مسابقت، تجارت میں فوجی طاقت کے عمل دخل اور فوجی طاقت میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے عادی تھے۔
یہ تمام بحرِ ہند پر پرتگالی اجارہ داری کا آغاز تھا۔ مقامی راجاؤں نے مقدور بھر مزاحمت کی کوشش کی، لیکن ہر مڈبھیڑ میں انھیں ہار کا منھ دیکھنا پڑا۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آنے والی ڈیڑھ صدیوں میں پرتگالیوں نے کنّور، کوچین، گوا، مدراس اور کالی کٹ کے علاوہ کئی دوسرے ساحلی علاقوں میں سمندر پار مقبوضہ حکومت قائم کر لی اور وہاں اپنے وائسرائے اور گورنر مقرر کرنے لگے۔
دوسرے یورپی ملک یہ تمام کھیل بڑی دلچسپی سے دیکھ رہے تھے اور یہی عمل بعد میں ولندیزیوں، فرانسیسیوں اور بالآخر انگریزوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی صورت میں دہرایا اور پرتگالیوں کو انھی کے کھیل میں شکست دے کر نہ صرف ہندوستان بلکہ پورے بحرِ ہند پر قبضہ جما لیا۔ صرف گوا، دمن اور دیو کے علاقے برصغیر کی آزادی تک پرتگالیوں کے پاس رہے۔ آخر دسمبر سنہ 1961 میں انڈیا نے فوجیں بھیج کر یہ تینوں علاقے پرتگالیوں سے چھین لیے۔

تجارتی نیٹ ورک

لیکن اس سے قبل کی ڈیڑھ صدیوں تک پرتگالی ہندوستان سے گرم مسالہ، ادرک، الائچی، لونگ اور کپڑا، ملایا سے دارچینی، چین سے ریشم اور برتن یورپ لے جاتے اور وہاں سے اس کے ساتھ ہی وہ یورپی شراب، اون، سونا اور دوسری مصنوعات ایشیا کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے لگے۔ یہی نہیں، بلکہ وہ ایشیا اور افریقہ کے مختلف حصوں کے درمیان تجارتی سرگرمیوں پر بھی قابض ہو گئے اور دوسرے تمام تاجروں سے بھاری محصول وصول کرنے لگے۔
اسی دوران براعظم امریکہ دریافت ہو چکا تھا اور وہاں سپین کے علاوہ خود پرتگال اور دوسرے یورپی ملکوں نے نوآبادیاں قائم کرنا شروع کر دی تھیں۔
پرتگالیوں نے اس نئی دنیا سے مکئی، آلو، تمباکو، ٹماٹر، انناس، کاجو اور سرخ مرچ لا کر ہندوستان اور ایشیا کے دوسرے حصوں میں متعارف کروائیں۔ آج بہت سے لوگوں کو سرخ مرچ ہندوستانی کھانوں کا لازمی جزو معلوم ہوتی ہے، لیکن پرتگالیوں سے پہلے یہاں کے لوگ اس سے واقف نہ تھے۔

مشترکہ زبان

لیکن پرتگالیوں کے ہندوستان کے ساتھ تعلقات صرف فوجی اور تجارتی نہ رہے، بلکہ تہذیب و تمدن کے دوسرے شعبے بھی ان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
پرتگالی زبان کئی صدیوں تک بحرِ ہند کی بندرگاہوں کی مشترکہ زبان رہی۔ یہاں تک کہ ولندیزیوں، فرانسیسیوں اور انگریزوں تک ہندوستان آنے کے بعد مقامی لوگوں سے بات چیت کرنے کے لیے اول اول پرتگالی سیکھنا پڑی۔
حتیٰ کہ سراج الدولہ کو شکست دینے والا لارڈ کلائیو بھی مقامی ہندوستانیوں کے ساتھ پرتگالی ہی میں بات چیت کیا کرتا تھا۔ اس زبان کا اثر مقامی زبانوں پر بھی پڑا، چنانچہ برصغیر کی 50 سے زائد زبانوں میں پرتگالی کے الفاظ پائے جاتے ہیں۔
مغل تصویر
Image caption یورپی انداز سے متاثر ہو کر 1590 میں اکبر کے دور میں بنائی گئی ایک تصویر
ہم نے اوپر اردو زبان میں مستعمل پرتگالی الفاظ کا ذکر کیا تھا۔ ایسے ہی کچھ اور الفاظ میں چابی، پادری، گرجا، انگریز، انگریزی، پیپا، باسن، گودام، استری، کاج، پرات، بھتہ، پگار (تنخواہ)، الفانسو (آم)، پپایا، تمباکو، مارتوڑ، بمبا، مستول وغیرہ شامل ہیں۔

مغلوں کو سمندر سے دلچسپی نہیں تھی

1526 میں بابر نے جب ہندوستان میں مغل سلطنت کی داغ بیل ڈالی، اس وقت تک پرتگالی تمام ساحلی علاقوں پر قدم جما چکے تھے۔ تاہم مغل خشکی سے گھرے وسطی ایشیا سے آئے تھے اور انھوں نے سمندر کا منھ تک نہیں دیکھا تھا، اس لیے انھوں نے سمندری معاملات کو کوئی اہمیت نہیں دی۔ پرتگالیوں نے مغلوں سے سفارتی تعلقات قائم کر لیے اور اکبر، جہانگیر اور شاہجہان کو تحفے تحائف بھیجتے رہے۔
خاص طور پر یورپی پینٹنگز نے مغلوں کو متاثر کیا اور ان کا اثر مغلیہ تصاویر پر نظر آتا ہے۔
برصغیر کو پرتگالیوں کی ایک اور دین کے بغیر یہ تحریر نامکمل رہے گی۔ ہم سب بالی وڈ کے سنہرے دور کی موسیقی کے مداح ہیں۔ اس موسیقی کی ترویج میں گوا سے آنے والے پرتگالی نژاد موسیقاروں کا بڑا حصہ ہے جنھوں نے ہندوستانی میوزک ڈائریکٹرز کو میوزک ارینجمنٹ اور آرکسٹرا کا استعمال سکھایا۔
آج بھی اگر آپ شنکر جے کشن، ایس ڈی برمن، سی رام چندر، او پی نیئر، اور لکشمی کانت پیارے لال جیسے موسیقاروں کی فلمیں دیکھیں تو 'میوزک ارینجرز' کے ٹائٹل تلے آپ کو گونسالوس، فرنانڈو، ڈی سوزا، ڈی سلوا جیسے کئی پرتگالی نام نظر آئیں گے جو ایک گزرے ہوئے عہد کی داستان سناتے ہیں۔

دو خبریں فلاحی ریاست سے ١-"فوج کو تمام وسائل دیں گے" ٢-"این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کر دیا جایے"